آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو کے انسداد پر تبادلہ خیال

Published On 09 August,2022 11:06 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، صحت عامہ باالخصوص پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف کا پولیو سے پاک پاکستان یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، آرمی چیف اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین کے درمیان پاکستان میں صحت عامہ بالخصوص پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پاکستان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بل گیٹس نے قومی پولیو مہم کی سپورٹ اور پولیو مہم کی ہر سطح پر مناسب رسائی یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے بل گیٹس اور اس نیک مقصد کے لئے ان کی فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔ 

Advertisement