محکمہ کالجز سندھ کا طالبات کیلئے اقدام، موٹر سائیکل چلانا سکھائی جائے گی

Published On 09 August,2022 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ کالجز سندھ کی جانب سے طالبات کیلئے اٹھائے اقدام کے تحت سرکاری گرلز کالجز کی طالبات کو موٹر سائیکل چلانا سکھائی جائے گی۔

محکمہ کالجز سندھ کی جانب سے سرکاری کالجز کی طالبات کو موٹر سائیکل سکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ ویمن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے طالبات کو ٹریننگ دی جائے گی۔

اس سلسلے میں محکمہ کالجزسندھ نے تمام سرکاری کالجز سے طالبات کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ موٹرسائیکل سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
 

Advertisement