پی پی نے بلدیاتی ایکٹ سے متعلق وعدہ وفا نہیں کیا، وزیر اعظم کردار ادا کریں: ایم کیو ایم

Published On 08 August,2022 06:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بلدیاتی ایکٹ سے متعلق وعدہ وفا نہیں کیا ۔۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی ایکٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آرٹیکل کے مطابق تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بر خلاف سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکو مت نے کیں۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی خلیج کو کم کرنے کیلئے آگے بڑھ کر کام کیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے عوام کے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ بھی کردیا۔
 

Advertisement