لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکہ میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا فارن فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جیسے لاہور جلسے کے لئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال پاکستان کی معیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی سیاسی مفاد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی، عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے، پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈ کیا۔