کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے باپ اور 2 بچوں کو کچل دیا

Published On 17 August,2022 09:56 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے باپ اور دو بچوں کو کچل دیا، دو بچے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔

کراچی کے علاقے احسن آباد میں تیز رفتا ڈمپر کی ٹکر سے شہری فضل ریحان اور اسکی پانچ سالہ بیٹی انابیہ، دس سالہ بیٹا سبحان جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ گلشن معمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور مشتاق احمد کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔
 

Advertisement