پاکپتن: بابا فریدؒ کے عرس پر آنے والے زائرین کی بس الٹ گئی، 10 زخمی

Published On 04 August,2022 07:13 pm

پاکپتن:(دنیا نیوز) عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ پر آنے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ کے نتیجے میں 10 زائرین زخمی ہوگئے، 2 کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا دیا گیا۔

حادثے کا واقعہ پاکپتن ساہیوال روڑ پر ناتھا پل کے قریب پیش آیا جہاں عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ پر آنے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثہ کے باعث 10 زائرین زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، 2 زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

Advertisement