لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم برسات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا، 19سے 22 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان کےعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس کے علاوہ 20 سے 23 اگست کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 اگست کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔ 23 سے 24 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔