اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارے کی توہین کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ اس کے علاوہ اسد عمر اور فواد چودھری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق عمران خان کو نوٹس توہین آمیز بیانات پر جاری کیا گیا، عمران خان نے اپنی مختلف تقاریر میں غیر پارلیمانی اور توہین امیز بیانات دیئے۔