لاہور: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے جانے لگے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں مختلف اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جو غلط بیانی کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی بعض اہم شخصیات اور آرگنائزیشن کی ای میلز کو ہیک کر دیا گیا۔ اور ان ای میل سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ہیک شدہ ای میلز میں جنرل حامد اور رضیہ سلطانہ شامل ہیں، وضاحت کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کا کوئی بھی اکاؤنٹ سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں ہے، کوئی ٹویٹر یا کوئی فیس بک اکاؤنٹ وہ استعمال نہیں کرتے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے گزارش کی گئی کہ عوام ان جعلی اکاؤنٹس اور ہیک شدہ ای میلز کے ذریعے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشن کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔
#ECP pic.twitter.com/LsyaV8hUmz
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) August 20, 2022