سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف، راشن تقسیم

Published On 23 August,2022 01:12 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج اور ایف سی کے جوان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے راشن فراہم اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوان سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حیدر آباد ،سانگھڑ ،بدین ،ٹھٹھہ ،جام شورو ،نوشہرو فیروز میں 2 ہیلی کاپٹروں سے امدادی سامان پہنچانے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ڈی جی خان میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ مبارکی ،بستی بزدار میں خیمے اور راشن پہنچایا گیا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
 

Advertisement