اسلام آباد( دنیا نیوز) قومی و صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے 4 حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔
پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 9 اکتوبرکو کروائی جائے گی، ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔