پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم، مزید 87 افراد ریسکیو، راشن تقسیم

Published On 14 September,2022 12:33 pm

لاہور(دنیا نیوز)سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج سرگرم عمل ہے، پاک فضائیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو کے لئے فلڈ میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے گئے جہاں پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

پاک فضائیہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بہبود اور بحالی کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، پاک فضائیہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور طریقے سے امدادی کارروائیاں اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی مدد کر کے ریاستی اداروں کو مزید فعال کر رہی ہے۔

لوگوں کے انخلا کے لئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک 516 پروازیں متعدد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 87 متاثرین ریسکیو کیا گیا ہے۔

این ایف آر سی سی کے مطابق پاک فضائیہ نے فلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 32.88 ٹن سامان جس میں تیار کھانا، خشک راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

 

Advertisement