اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، یہ تباہ کن نظام کب تک گھسیٹا جائے گا؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ جس دن سے سازش کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی ہے روپیہ کی قدر میں ڈالر کی نسبت 58 روپے کم ہو رہی ہے، روزانہ 2 سے 4 روپے کمی آ رہی ہے۔
جس دن سے سازش کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد لائ گئ ہے روپیہ کی قدر میں ڈالر کی نسبت 58 روپے کی کمی ہوئی ہے. روزانہ 2 سے 4 روپے کمی ہو رہی ہے. معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے. وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں. یہ تباہ کن نظام کب تک گھسیٹا جائے گا؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 15, 2022