عمران خان کا قومی اسمبلی سے بائیکاٹ، سینیٹ کو فعال رکھنے کی خواہش کا اظہار

Published On 15 September,2022 04:17 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے بائیکاٹ البتہ سینیٹ کو فعال رکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے گرتی معیشت اور مہنگائی کو زیر بحث لانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے، معاشی بدحالی اور بڑھتی مہنگائی کو سینیٹ فلور پر اٹھانے کی ہدایت دی۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے پارٹی سینیٹرز کے اجلاس میں ڈاکٹر شہزاد وسیم کو خصوصی ہدایت جاری کیں اور انسانی حقوق، داخلہ، قانون و انصاف کی کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے کا کہا۔