لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا سندھ، بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

Published On 15 September,2022 11:36 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہرنے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرجن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔

بیان کے مطابق سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہر کا کہنا تھا خاص طور پر نو زائیدہ بچے اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں، انہیں خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں کہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرین کو ویکسین لگائیں۔