اپنا میوزک سنٹر کھولنے والوں کی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں: فیاض الحسن چوہان

Published On 27 September,2022 12:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جس بیگم صفدر اعوان نے اپنا آڈیو ویڈیو میوزک سنٹر کھولا ہوا تھا اسکی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں، آڈیو لیک یہی ہے کہ ’’رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی‘‘۔

فیاض چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ اس کے پاس ہر جج، جرنیل اور سیاست دان کی آڈیوز موجود ہیں، اب بیگم صفدر اعوان کی آڈیوز نکل آئی ہیں تو اسکی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، جس طریقے سے بھگوڑے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لایا گیا وہ ملک کے قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

سابق وزیر اطاعات نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا، بھگوڑے اسحاق ڈار کو واپس لانے سے معیشت سدھرے گی نہیں بلکہ مزید برباد ہوگی، معیشت سدھارنی ہے تو عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے واپس لایا جائے، پی ٹی آئی کے ہر ورکر کا منشور ہے کہ ’’ صلح ہوگی جنگ ہوگی، عمران خان کے سنگ ہوگی‘‘۔
 

Advertisement