پشاور: (دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے خلاف کیس کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست خارج کر دی۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف سابق ا سپیکر اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست خارج کردی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایف آئی اے نے طلب کیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، فریقین کے وکلاء نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد عدالت فیصلہ محفوظ کیا تھا۔