کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی سیاست میں نیاموڑ ، وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیراعلی جام کمال کے درمیان برف پگھل گئی دونوں رہنماوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اچانک سابق وزیراعلی جام کمال کے گھر پہنچ گئے جہاں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجونے سابق وزیراعلی جام کمال سے اہم ملاقات کی دونوں رہنائو نے ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزراء عارف محمد حسنی اور سلیم کھوسہ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد عبدالقدوس بزنجو اور جام کمال کے درومیان دوریاں پیدا ہوئی تھیں ۔
ملاقات کے بعد وزیراعلی بلوچستان میرقدوس بزنجو نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملاقات میں سیاسی اور سیلابی صورتحال پر گفتگوہوئی،ملاقات کاایک اورمقصد پارٹی کو یکجا کرنا اور صوبے کو مشکلات سے نکالنا ہےلسبیلہ کی تقسیم کے معاملےپراپنی غلطی تسلیم کرکےجام کمال سے معذرت کرلی ہے۔
سابق وزیراعلی جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، وزرات اعلی کےجانے کے بعدبھی وزیراعلی قدوس بزنجو کو مشورے دیتا رہا، آج کی ملاقات میں بھی قدوس بزنجو کو صوبے کی مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔