اسلام آباد: (دنیا نیوز)خاتون جج کو مبینہ دھمکی اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مستقل ضمانت منظور ہوگئی۔
خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان مستقل ضمانت کی منظوری کیلئے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر اور فیصل جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے،
سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر واجد منیر نے دلائل دیئے۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کردی جس کے بعد عمران خان عدالت سے روانہ ہوگئے، سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت کنفرم کئے جانے کے بعد عمران خان کے وکلاء نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کپڑے اتار کر تشدد ہوا ہے۔
عمران خان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کوئی بنانا ریپبلک ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔