اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ اور نئے انتخابات کے الٹی میٹم پر مشاورت کے لئے اہم اجلاس آج بلا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں ضمنی انتخابات کے نتائج کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا، عمران خان نے تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا ہے، اجلاس میں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ، عثمان بزدار سمیت دیگرشرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور کارکنوں کی فہرست پر مشاورت کی جائے گی، صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج سہ پہر 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔