کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے: چودھری پرویز الٰہی

Published On 25 October,2022 12:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کم آمدن والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی ،اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اخوت کے اشتراک سے کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو قرضے دیئے، 100فیصد ریکوری کی، کم آمد ن والے لوگوں کی 36 ہزار گھر بنانے میں مالی معاونت کی، عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے چودھری پرویز الٰہی کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری ہاؤسنگ اوردیگر حکام نے شرکت کی۔
 

Advertisement