اسلام آباد: (دنیا نیوز) جموں و کشمیر کے حریت پسند رہنما اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان نے پہلی بار اپنے ناپاک قدم کشمیر میں رکھے، 75 سے کشمیری قربانی دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں مشال ملک نے کہا کہ 75 سال گزر گئے کشمیریوں کو بھارتی بربریت کا مقابلہ کرتے ہوئے، لاکھوں گھر اب تک بھارتی فوج اجاڑ چکی ہے، لاکھوں لوگوں کو کشمیری اب تک قبر میں اتار چکے ہیں۔
مشال ملک کا کہنا تھاکہ بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کی بے حرمتی اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے غائب کر رکھا ہے، جو تحفے بھارت کی دہشگردی آرمی نے دیئے، دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا، ظلم بربریت کے باوجود 75 سال سے دنیا کی خاموشی پر اب تو ترس آرہا ہے۔
#KashmirBlackDay #BlackDay27oct Mushaal Hussein Mullick Chairperson Peace and Culture and wife of Jailed Kashmiri Hurriyat Leader Mohammad Yasin Malik video message in English on 27 October Kashmir Black Day pic.twitter.com/TraZhjVMga
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) October 26, 2022