کشمیری آج بھارتی جبری قبضے کیخلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں

Published On 27 October,2022 10:22 am

سرینگر: (دنیا نیوز) لائن آف کنڑول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے جبری قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منار رہے ہیں۔

27 اکتوبر 1947 میں بھارت نے عالمی قوانین اور اخلاقیات کا جنازہ نکالتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیرقانونی قبضہ کر کے وہاں کے لوگوں کو غلام بنا دیا، کشمیری عوام اپنے مادر وطن پر بھارت کے اس ناجائز قبضے کے خلاف ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ متاتے ہیں۔

یوم سیاہ کے ذریعے کشمیری دنیا کی توجہ اپنے اوپر ڈھائے گئے بھارتی مظالم کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔

ریاست جموں و کشمیر کے عوام نہ صرف بھارت کی غلامی کے خلاف کھڑے ہوئے بلکہ آج بھی حصول حق خود ارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف نہ صرف قراردادیں منظور کیں بلکہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرنے کا اختیاربھی دیا ہے۔

دوسری جانب بھارت اپنے ناجائز قبضے کو مضبوط کرنے کے لئے کشمیری عوام پر ہر طرح کا ظلم کر رہا ہے۔
 

Advertisement