راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کے دوران دو جوانوں نے وطن پر جان قربان کر دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 33 سالہ ساجد حسین اور 26سالہ سپاہی محمد اسرار شامل ہیں، ساجد حسین کا تعلق خوشاب سے جبکہ محمد اسرار کا تعلق اٹک سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔