اسلام آباد : (دنیا نیوز) پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر عائد پابندی سے متعلق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ روز پنجاب میں حقیقی آزادی مارچ کے موقع پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اگلے روز ایک اہم اور براہ راست ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔
دوسری طرف پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
پیمرا کے مطابق عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کر تحت عائد کی گئی، لانگ مارچ کے دوران قومی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے، عمران خان کی تقاریر ٹاک شوز میں بغیر ایڈیٹوریل نگرانی کے نشر کی گئیں، تقاریر سے عوام میں نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے۔