اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے 14 رکنی سپیشل کمیٹی قائم کر دی۔
اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کے معاملے پر اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی، عبدالغفور حیدری، انوار الحق کاکڑ شامل ہیں۔
فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق، قاسم، مظفر شاہ، ہدایت اللہ، کامل علی آغا اور دلاور خان بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے، کمیٹی ارکان کنوینئر کا خود فیصلہ کرینگے،
نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل کمیٹی کو 30 روز میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے ہر پہلو سے انکوائری کرے گی۔