لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ان کو 10 روز تک آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہیں اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے، میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 11 بجے ڈسچارج کر دیا تھا، آرام کے دوران عمران خان کو دائیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ عمران خان کا ایک ہفتے تک مسلسل طبی معائنہ کرے گا، عمران خان کے زخم بہتر ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا 10 روز بعد ضرورت پڑنے پر سی ٹی اسکین کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف نے شوکت خانم ہسپتال سے روانہ ہونے سے قبل گھر سے منگوائے کپڑے پہنے۔