اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے سینیٹر اعظم سواتی کو کمیٹی میں مدعو کرنے کے لئے سینیٹرز کا گروپ تشکیل دے دیا۔
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو، حاجی ہدایت خان، دلاور خان اور مشتاق احمد کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے،
کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ سینیٹراعظم سواتی کے گھر جاکر کمیٹی میں آنے کی دارخوست کریں گے۔
سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کاش یہ ویڈیو صرف اعظم سواتی کے پاس ہو، میں ویڈیو کلچر کے سخت ترین مخالف ہوں، آج بھی ایک سیاستدان کی ویڈیو آئی ہے جو میرے خیال میں فیک ہے، اگر ویڈیو کلچر کو روکنے کے لئے قوانین نہیں تو قوانین بنانے چاہئیں۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے اتنے اہم معاملے پر صرف چھ سینیٹرز شریک ہیں، آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے کو طلب کریں۔
سینیٹ سپیشل کمیٹی نے اعظم سواتی ویڈیو پر ڈی جی ایف آئی اے کو مکمل رپورٹ اور ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔