سانحہ وزیر آباد: جے آئی ٹی پر وفاق کا اعتراض، پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا

Published On 16 November,2022 06:31 pm

لاہور(حسن رضا، لیاقت انصاری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) پر وفاقی حکومت نے تحفظات ظاہر کردیئے۔ ان تمام تحفظات کو پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کا محکمہ داخلہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر وفاقی حکومت نے اعتراض اٹھا دیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں تمام ممبران کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے،جے آئی ٹی میں کسی اور ایجنسی اور خفیہ ادارے کا نمائندہ شامل نہیں۔

وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی میں آئی ایس آی اور آئی بی کے نمائندے شامل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا ہوگا کہ پنجاب حکومت اس جے آئی ٹی میں وفاقی ایجنسیز کے نمائندوں کو بھی شامل کرے۔

پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کا سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بنایا ان کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن معطل کر چکا ہے۔ اور عارضی طورپر فیڈرل سروس ٹربیونل سے ریلیف ملا۔ ایسے آفیسر کو سربراہ مقرر کرنے سے شفاف تحقیق ممکن نہ ہے۔

پنجاب نے وفاق کا اعتراض مسترد کر دیا

دوسری طرف پنجاب حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پنجاب حکومت نے آئین قانون کے مطابق کی ہے، جے آئی ٹی میں وفاق کی کسی ایجنسی کا نمائندہ شامل کرنا لازم نہیں۔

Advertisement