اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی رہے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لیے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں، کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟
سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لئے ایک سے زیادہ FIR نہیں ہو سکتی. کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد FIR کٹ چکی ہیں؟ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گا؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 28, 2022
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی؟
تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے. نا تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے، نا تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں، نا تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے. اب تاریخ سب بتائے گی. کس نے کیا کرا، کیوں کرا، کس کے لیے کرا، سب سامنے آئے گا #ایک_اور_دن
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 28, 2022
سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے، نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے، اب تاریخ سب بتائے گی کہ کس نے کیا کیا، کیوں کیا، کس کے لیے کیا۔ سب سامنے آئے گا۔