گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس میں لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عطاء تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ سمیت 4 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا ءکے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر پہلے فیصلہ محفوظ جبکہ بعدازاں عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔
عدالت نے عطاء تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ کو 2، 2 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا جبکہ خصوصی عدالت نے جیل میں بند 2 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت بھی منظور کر لی۔
خصوصی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے مرکزی ملزم قمر کی ضمانت خارج کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے درخواست ضمانتوں پر حکم محفوظ کیا تھا، معاون خصوصی عطاء تارڑ سمیت چار ملزمان کے خلاف ایما کا جرم بنایا گیا تھا، مقدمہ تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج کیا گیا تھا۔