وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات، ظہرانے کا اہتمام

Published On 28 November,2022 10:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی، ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔

 پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب منگل کو ہوگی

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کل بروز ( منگل ) کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل بروز ( منگل ) کو جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو ) میں منعقد ہوگی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16ویں آرمی چیف ہیں جبکہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہیں۔