کابل: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دورے کے دوران ویمن چیمبر آف کامرس سے ظہرانے پر ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کی کاروباری خواتین کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان خواتین کے کاروبار کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات کی درآمد کو خصوصی ترجیح دے گا۔