اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تم وزیراعظم تھے اس لیے تمہیں اوقات سے بڑھ کر قیمتی تحفے ملے اب تمہیں ربڑ کی چپل بھی تحفے میں کیوں نہیں ملتی۔ نیازی صاحب تم نے گھڑی نہیں بیچی اپنی اوقات دکھا کر ملک کو رسوا کیا۔
معاون خصوصی عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے اربوں روپے آج تک متاثرین تک نہیں پہنچائے کیا یہ تمہارے پیسے تھے؟، تمہارے کرتوت ہی تمہیں نااہل کروائیں گے۔