اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کيلئے رابطے شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کيلئے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے اتحادیوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے اور سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کو بھی فون کيا۔
شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور آپ کے تحفظات دور کریں گے، اس حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کمیٹی کی بھی اتحادیوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔