رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے

Published On 21 December,2022 09:38 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، ڈاکٹر تابش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے 75 بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔