اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا کہ رات 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔
فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری کابینہ ہر وقت بیرونی دوروں پر رہتی ہے، ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
رات آٹھ بجے ریسٹورینںٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا،حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئ طریقہ نہیں ساری کابینہ ہروقت بیرونی دوروں پررہتی ہے ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جا رہاہے جو ناقابل قبول ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 21, 2022
یادرہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ملک بھر میں قومی توانائی بچت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نئی پالیسی کے تحت ریسٹورنٹس، ہوٹل اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہو جائیں گی، شادی ہال رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، اس سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہو گی۔