پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، میدانی علاقوں میں چھٹیاں سردی کی شدت میں اضافے کی صورت میں ہی ہوں گی۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے متاثر ہیں جس کے پیش نظر سردیوں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو میدانی علاقوں میں بھی چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں بدستور یکم جنوری سے 15 فروری تک چھٹیاں ہوں گی۔