کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، عمران نیازی نے جو گند بچوں کے ذہنوں میں ڈالا ہے اسے نکالنا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی 22 سال میں کون سی جدوجہد، کون سی قربانی ہے سوائے جھوٹ بولنے کے، عمران خان اب کہتا ہے آڈیوز اس لئے آ رہی ہیں کہ مجھے بلیک میل کیا جا سکے اور ان چوروں کو مان لوں، عمران خان نے جائز کام نہیں کیا اور چھپایا بھی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس بدکردار کو صادق اور امین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، جن حالات کا ملک شکار ہے ہماری جیسی جماعتوں کی ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے، عمران نیازی نے جو گند بچوں کے ذہنوں میں ڈالا ہے اس گند کو نکالنا ہے، بدمعاشی، گالم گلوچ پچھلے 25 سے 30 سالوں میں کراچی میں بہت دیکھی ہے، اب ہمارے اور آپ جیسے سیاسی لوگوں کی جگہ بن گئی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے مقابلے کا کوئی لیڈر اس ملک میں نہیں ہے، پاکستان کی مشکلات بلاول تیزی سے حل کرتے جا رہے ہیں، بلاول پاکستان کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو پاکستان کا وزیراعظم بنانا ہے۔