لاہور: (دنیا نیوز)وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، وزارت ریلوے اور ہوا بازی ڈویژن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال بھی زیر غور آئی۔