لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر آگیا، عمران خان کو لانے کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں جیلوں میں بھی ڈالا گیا تو ہم نے شور نہیں کیا، آپ کے پاس 4 حکومتیں ہیں، عوام کی خدمت کریں، قومی اسمبلی میں واپس آئیں، وہاں آکر بات کریں، اب کیا سیاست سکھانا بھی ہمارا کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی نہیں ٹوٹے گی کام کرے گی، اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں فیصلے کرنے کیلئے بنتی ہیں، عمران خان سازش کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں، عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ کے گرد گھومتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔