کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جنرل (ر) باجوہ سے ناراضی کی وجہ تحریک عدم اعتماد سے نہ روکنا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عمران خان کے مطابق باجوہ نے سیاستدانوں کو گرفتار اور ممبران پارلیمنٹ کو پریشرائز کیوں نہیں کیا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ سے مدد لی گئی، عدالتی احکامات پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مرڈر کو بھی جوڈیشل مرڈرکہتے ہیں۔