بالاکوٹ میں پن بجلی منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک 30 کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند

Published On 25 December,2022 06:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بالاکوٹ میں رن آف ریور پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضا مند ہو گیا۔

منصوبے کی دستاویز کے مطابق پن بجلی منصوبہ سے نیشنل گرڈ میں 300 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی، منصوبے سے حیاتیاتی ایندھن پر انحصار کم اور محفوظ توانائی کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بالا کوٹ پن بجلی منصوبہ، پاکستان ،اے ڈی بی میں فنانسنگ معاہدے پر دستخط

منصوبے کا تعمیراتی کام شروع ہونے سے 12 سو لوگوں کو روزگار ملے گا، 500 لوگ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام سے مستفید ہوں گے، خواتین بھی ان پروگرامز سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ 

Advertisement