ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Published On 25 December,2022 08:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکے میں شہید ڈرائیور کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد کی منظوری


اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے جبکہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کرچکے ہیں۔