اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی کے بعد امریکا نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں سفارتی عملے کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارتی عملے کو چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل جانے سے بھی روک دیا گیا۔
Pakistan: Due to information about a possible attack, U.S. Embassy staff are prohibited from visiting the Marriott Hotel in Islamabad during the holidays. With the city on Red Alert, our personnel are to refrain from non-essential travel. https://t.co/llrmougDj0 pic.twitter.com/RKuEifcgXa
— Travel - State Dept (@TravelGov) December 25, 2022
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے پاکستان کوایک محفوظ ملک تصور کرتے ہیں ٹریول ایڈوائزی کا اجراء معمول کا اقدام ہے، حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس نے شہریوں کو دوران سفر شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔