پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سیاست میں نیا موڑ، چودھری سالک حسین سینئر نائب صدر مقرر

Published On 26 December,2022 07:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سیاست نے نیا موڑ اختیار کر لیا، چودھری سالک حسین کو سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے چودھری سالک حسین کو بطور سینئر نائب صدر مقرر کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ق) طارق بشیر چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔