لاہور: (دنیا نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس آج زمان پارک میں ہوگا جس میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی اورمونس الہٰی سے زیربحث آنے والے معاملات پر عمران خان کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
عمران خان کی جانب سے طلب کردہ ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس 28 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے، اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔