عمران خان نے پی ٹی آئی کی مر کزی لیڈر شپ کا اجلاس طلب کر لیا

Published On 29 December,2022 07:32 am

لاہور : (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے مرکزی لیڈر شپ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ سمیت اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
 

Advertisement