اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک سال کے دوران دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے کیسز کا ڈیٹا جاری کر دیا، جس کے مطابق عدالت نے 2022ء میں 11 ہزار 271 کیس نمٹائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک کیسز دائر اور نمٹائے جانے کا ڈیٹا جاری کیا گیا، سال 2022 میں 10 ہزار 332کیسز دائر کیے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک سال کے دوران 11 ہزار 271 کیسز نمٹائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں الیکشن کرانیکافیصلہ چیلنج، الیکشن کمیشن کی اپیل پر دائر اعتراضات دور
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری ڈیٹا کے مطابق سال 2022 کے اختتام پر زیر التوا کیسز کی تعداد 17 ہزار 54 ہے۔