اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ مزید لٹک گیا، الیکشن کمیشن و وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں پیر کو بھی سماعت کیلئے مقرر نہ ہو سکیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پیر 2 جنوری کی کازلسٹ جاری کر دی، سنگل بینچ میں الیکشن کرانے کا فیصلہ دینے والے جج بھی آئندہ ہفتے رخصت پر ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن و حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی مقرر نہ ہوسکی۔
دوسری جانب وکیل حسن جاوید شورش کے مطابق جماعت اسلامی پیر کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی۔